پی سی بی نے تنقید کے خوف سے محمد عامر کی میڈیا ٹاک منسوخ کردی

جمعرات 7 جنوری 2016 14:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) پی سی بی نے تنقید کے خوف سے محمد عامر کی شیڈول میڈیا ٹاک منسوخ کردی۔تفصیلا ت کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلئے لگائے گئے فٹنس کیمپ کے اختتام پر محمد عامر کی میڈیا سے گفتگو شیڈول کا حصہ تھی لیکن اچانک ہی پی سی بی کی طرف سے شیڈول تبدیل کردیا گیا اور محمد عامر کی جگہ شعیب ملک کو میڈیا سے بات کرنے کی ذمہ داری سونپ دی۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے محمد عامر کی میڈیا ٹاک منسوخ کردی۔واضح رہے کہ فٹنس کیمپ کے دوران پی سی بی نے محمد عامر کا رویہ درست کرنے کی ذمہ داری بھی شعیب ملک کو سونپی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں