الیکشن ٹربیونل نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کر دی

جمعرات 7 جنوری 2016 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) الیکشن ٹربیونل نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے122 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف دائر انتخابیعذرداری کی سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ رشیدقمر نے انتخابی عذرداری کی سماعت کی۔ جمعرات کودورا ن سماعت ناکام اْمیدواروں نے اپنے جوابات ٹربیونل میں جمع کر ادیئے۔

(جاری ہے)

جبکہ پی ٹی آئی کے ناکام اْمیدوارعبد العلیم خان کی جانب سے تیرہ جنوری تک انتخابی عْذداری میں عائدالزامات کیحوالے تفصیلی جواب داخل کرنے کی مہلت دینے کی استدعا کی گئی۔ جس پر الیکشنٹربیونل نے مزید کارروائی تیرہ جنوری تک ملتوی کردی۔ تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان نے دائر انتخابی عذرداری میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئیموقف اختیار کیا ہے کہ تیس ہزار ووٹ غیر قانونی طور پر قومی اسمبلی کے حلقہاین اے122 کے ضمنی انتخاب میں منتقل کئے گئے ،انہوں نے انتخابی نتائج کوکالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں