فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو انڈسٹریل یونٹس، دکانوں، گوداموں اور دفاتر پر چھاپے روکے جائیں، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
جمعرات 7 جنوری 2016 16:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو انڈسٹریل یونٹس، دکانوں، گوداموں اور دفاتر پر چھاپے مارنے سے روکے کیونکہ اس سے کاروباری ماحول خراب ہورہا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ تاجر ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ انہیں مناسب کاروباری ماحول مہیا کیا جائے۔
انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی کہ وہ ایف بی آر کو مینوفیکچرنگ یونٹس، دفاتر، دوکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارنے سے روکیں کیونکہ اس سے تاجر برادری میں شدید خوف و ہراس پیدا ہورہا ہے۔(جاری ہے)
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیے کوششیں کررہی ہے جبکہ بیوروکریسی تاجر برادری کو ہراساں کرکے حالات بگاڑنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ریلیف کی ضرورت ہے مگر افسر شاہی اس کے اْلٹ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ معاشی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہتا ہے لیکن ضروری ہے کہ انہیں پْرسکون ماحول مہیا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مینوفیکچرنگ یونٹس، دوکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ نہ روکا تو تاجر برادری کے لیے اپنے کاروباری جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صورتحال کا نوٹس لیں اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اہلکاروں کو تاجر برادری میں خوف و ہراس پیدا کرنے والے اقدامات اٹھانے سے روکیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چوتھا ٹی ٹونٹی ، قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں
8 حساس امتحانی مراکز میں کیمرے لگا دئیے گئے
ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘ مسعود مختار
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت واسا کے ایریا ایکسپینش کے حوالے سے اجلاس
روٹی و نان کی قیمتوں کے حوالے سے آنے والی شکایات کا 24گھنٹے میں ہی ازالہ ہونا چاہئے‘کمشنر لاہور
ٹیکسوں کی مد میں 85 فیصد ہدف پورا نہ کرنے والوں افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘سیکرٹری ایکسائز
وزیر تعلیم پنجاب کی ہدایت پر حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب
چائلڈ میرج بل کے تحت 18سال سے کم عمر کی شادی پر والدین کو تین سال قید کی سزا تجویز
مریم نواز نے یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت ووقار میں اضافہ کیا ہے، عظمی بخاری
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
ذ*پنجاب سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں برائے خواتین کیلئے شیڈول جاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت