وزیرتعلیم رانا مشہود احمد نے نیب لاہور کو الزامات سے متعلق جواب جمع کرا دیا، تمام الزامات بے بنیاد قرار

نیب لاہور میں رانا مشہود کیخلاف مبینہ ویڈیو سکینڈل اور پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

جمعرات 7 جنوری 2016 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے نیب لاہور کو الزامات سے متعلق جواب جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب لاہور میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کے خلاف مبینہ ویڈیو سکینڈل اور پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری چل رہی ہے اور نیب لاہور نے رانا مشہود احمد کو الزامات سے متعلق سوالنامہ دیا تھا جس کے ہمراہ گزشتہ پانچ سال کے موبائل بلزاور یوٹیلٹی بلز سمیت تمام ٹیکسز کی تفصیلات بھی مانگی گئی تھیں۔

رانا مشہود احمد خان نے سوالنامہ کے ہمراہ گزشتہ پانچ سال کا تمام ریکارڈ نیب لاہور کو جمع کرا دیا ہے۔ اس حوالے سے رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ ان پر لگائے گئے تمام ترالزامات بے بنیاد ہیں جو صرف سیاسی مخالفت کی بناء پر لگائے گئے، اس لئے نیب کو تمام تفصیلات من وعن جمع کرا دی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں