ٹریفک وارڈنز نے 2015میں جس طرح ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا وہ قابل ستائش ہے ‘کیپٹن (ر) محمدامین وینس

رواں سا ل انٹیلی جنس نظام کی بہتری کیلئے اہم اقدامات اُٹھا رہے ہیں جس میں شہر کے تمام باسیوں کو ڈاکومینٹ بھی کیا جائے گا‘سی سی پی او لاہور

جمعرات 7 جنوری 2016 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء ) سی سی پی او لاہور کیپٹن( ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز نے سال 2015میں جس طرح ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ، جس طرح ہر تھانے کی سطح پر اہلکاروں کو ہر مہینے ایک اشتہاری ، ایک غیر قانونی اسلحہ اور لا ء اینڈآرڈر کی صورت حال خراب کرنے والے کے بارے میں ا نفارمیشن دینے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح ہر ٹریفک وارڈن پر لازم ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری 8330پر میسج کریں ۔

ان خیالات اظہار انہوں نے الحمراء ہال میں ٹریفک وارڈنز کے دربار کی صدارت کرتے ہوئے خطاب میں کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ، قائمقام سی ٹی او آصف صدیق ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک امتیاز الرحمن ، تمام ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارج کے علاوہ ٹریفک وارڈنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سٹی ٹریفک وارڈنزلاہور پولیس کا چہر ہ ہیں جو سٹرکوں پر اپنے فرائض منصبی ادا کر کے لاہور پولیس کی عزت کے ضامن ہیں جب کو ئی شخص گھر سے اپنے دفتر یا کسی منزل پر پہنچنے کیلئے سفر شروع کرتا ہے تو اس کیلئے سب سے زیادہ واسطہ ٹریفک وارڈنز سے پڑتا ہے ہمیں سٹرکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھ کر اور کسی ایمر جنسی میں مبتلا شہری کو بوقت منزل تک پہنچانے سے لوگوں کی دعائیں لینی ہیں ۔

ہم ٹریفک وارڈنز کو درپیش تمام چیلنجز سے آگاہ ہیں جن کا جلد حل نکالا جائے گا ہر سیکٹر انچارج کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سیکٹر کے بارے درپیش مسائل کے بارے میں لکھ کر ہمیں بھیجے ہمیں اﷲ تعالی نے عوام کی مدد کا موقع دیا ہے جو ہم صدق دل سے کرکے اﷲ تعالی کے حضور سرخرو ہو سکتے ہیں جس کسی ٹریفک وارڈن کو محکمانہ یا ذاتی مسئلہ ہو وہ براہ راست میرے دفتر آ سکتا ہے ۔

ہم رواں سا ل انٹیلی جنس نظام کی بہتری کیلئے اہم اقدامات اُٹھا رہے ہیں جس میں شہر کے تمام باسیوں کو ڈاکومینٹ بھی کیا جائے گااور انٹرنل انٹیلی جنس نظام بہتر بنایا جائے گا 2015میں طیب حفیظ چیمہ کی قیادت میں سٹی ٹریفک پولیس ای چلاننگ ,شہریوں میں ون ویلنگ کے خلاف بیداری شعور کی مہم، سگنل فری چوکوں کی تعمیر اور کالے شیشوں کے خلاف کریک ڈاؤن قابل ستائش ہے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ محرم ، بنگلا دیشی ٹیم کی آمد ، میٹرو یا کوئی بھی اہم موقع ہو ٹریفک وارڈنز نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھ کے لاہور پولیس کا فخر سے بلند کیا ہے جب ٹریفک وارڈنز سڑک پر فرائض سر انجام دے رہا ہوتا ہے تووہ ایک ریاست اور قانون کی بلادستی کی نمائند گی کر رہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ آپ بھی سڑکوں پر وہ بنیادی کردار ادا کریں جس طرح ہمارے اہلکار تھانوں میں ظالموں کا مقابلہ کرکے مظلوموں کا ساتھ دیتے ہیں قائمقام سی ٹی او آصف صدیق نے اس موقع پر کہا کہ ٹریفک وارڈنز کی سب سے پہلی اور بنیادی ذمہ داری ٹریفک کی روانی کو برقراررکھ کے لوگوں کیلئے آسانی پیدا کر نا ہے ٹریفک وارڈنز پولیس کے دوسرے سیکٹرز کی طرح شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں