زمین کے تنازعہ پر سانگلہ ہل سے اغوا ہونیوالے 40سالہ شخص زخمی حالت میں لاہور سے برآمد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 7 جنوری 2016 18:41

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) سانگلہ ہل سے مبینہ طور پر اغوا ہونیوالے 40سالہ شخص زخمی حالت میں لاہور سے برآمد ،علی عادل کا الزام ہے کہ مخالفین نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تانبے کے تاروں سے ہونٹ سی دئیے ہیں۔پولیس نے زخمی شخص کا بیان قلمبند کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے سانگلہ ہل سے تعلق رکھنے والے علی عادل کو ریسکیو ٹیموں نے میو ہسپتال پہنچایا تواس کے ہونٹ تانبے کے تاروں سے سیئے گئے تھے۔

علی عادل کا الزام ہے اسے مخالفین نے اغوا کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ہونٹ سی کے نیلا گنبد کے قریب پھینک دیا،علی عادل کی اہلیہ رابعہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کے اغوا کا 3 جنوری کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

(جاری ہے)

مقدمے میں تین افراد عزیز ، سعید اور تنویر کو نامزد کیا گیا تھا مگر پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر سانگلہ ہل پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی۔

تھانہ سٹی سانگلہ ہل کے مطابق علی عادل کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج ہو گیا ہے ‘سانگلہ ہل پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کورحیم منشیات ہسپتال سے زمین کے تنازعہ پر گن پوائنٹ پر اغوا ء کیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ٹی سی ایس کے ذریعے یو ایس بی بھیج دی۔ ملزم ہی بے بس شہری کو لاہور کے میو ہسپتال کے باہر پھینک گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں