فیڈرل بورڑ آف ریونیو کو انڈسٹریل یونٹس،دکانوں،گوداموں اور دفاتر پر چھاپے مارنے سے روکا جائے ‘میاں رحمان عزیز

تاجر ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں انہیں مناسب کاروباری ماحول مہیا کیا جائے‘چیئرمین ایف پی سی سی آئی

جمعرات 7 جنوری 2016 20:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڑ آف ریونیو کو انڈسٹریل یونٹس،دکانوں،گوداموں اور دفاتر پر چھاپے مارنے سے روکے کیونکہ اس سے کاروباری ماحول خراب ہو رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تاجر ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ انہیں مناسب کاروباری ماحول مہیا کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپیل کی کہ وہ ایف بی آر کو مینو فیچرنگ یونٹس،دفاتر،دوکانوں اور گوداموں پر چھاپے مارنے سے روکیں کیونکہ اس سے تاجر برادری میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے۔رحمان عزیز نے مزید کہاکہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہی ہے جبکہ بیورو کریسی تاجر برادری کو ہراساں کرکے حالات بگاڑنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہاکہ تاجر برادری کو ریلیف کی ضرورت ہے،حکومت تاجر برادری کے مسائل کوباہمی مشاورت کے ساتھ حل کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں