ہسپتالوں میں کوئی ہلاکت ہوئی تو مقدمہ حکمرانوں پر درج کرائینگے‘ میاں محمودالرشید
بدلا ہے پنجاب کا نعرہ لگانے والے ان ماؤں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں جن کے لخت جگر وینٹی لیٹرز کی کمی سے خالق حقیقی کو جا ملے‘صحافیوں سے گفتگو
جمعرات 7 جنوری 2016 21:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی صحت عامہ سے متعلق ناقص پالیسیوں کا خمیازہ غریب کے بچے بھگت رہے ہیں، قوم کے معمار کھبی وینٹی لٹر کی کمی تو کبھی گندہ پانی پی کر موت کا شکار ہو رہے ہیں، نہ جانے کب حکمران اپنی ترجیحات بدلیں گے، قوم کو صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرینگے،اگرہسپتالوں میں صحت کی عدم سہولیات سے مزید کوئی ہلاکت ہوئی تو مقدمہ پنجاب کے حکمرانوں پر کرائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل اور چلڈرن ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے شکایات کیمپ بھی لگایا جس میں پی ٹی آئی کے متعدد ارکان، رکن اسمبلی سعدیہ سہیل نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
کیمپ میں مریضوں اور انکے لواحقین کی بڑی تعداد میں اپنی تحریری شکایات اپوزیشن لیڈر کے حوالے کیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت کی صحت عامہ پر عدم توجہ کے باعث صوبے کے قابل ڈاکٹر بھی بے بس ہو گئے۔
چلڈرن ہسپتال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں بیڈز ہیں نہ مفت ادویات، معمولی طبی ٹیسٹوں کیلئے بھی کئی کئی ہفتوں، مہینوں کا وقت دیا جاتا ہے ایک ایک بیڈ پر چار چار بچے لیٹے ہیں، انتہائی تشویش ناک حالت میں مریض بچوں کا علاج بنچوں اور ویل چیئرز پر کیا جا رہا ہے۔ حکومت تمام وسائل بے مقصد اور غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے اسی روش نے ایک ہفتے میں36بچوں کو موت کی نیند سلادیا۔ محمودالرشید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار کروڑ بچوں کیلئے صرف ایک ہسپتال ہے جس میں سہولیات کا فقدان ہے، مائیں اپنے لخت جگر کو اٹھائے رورہی ہیں، بازار سے ادویات خریدی جا رہی ہیں اور ایسے میں حکمرانوں کا بدلا ہے پنجاب کا نعرہ ان ماؤں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جن کے بچے وینٹی لیٹرز کی کمی سے خالق حقیقی کو جا ملے۔ محمودالرشید نے حکومت پنجاب کوایک مہینے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر سرکاری ہسپتالوں میں ہنگامی بنیادوں پر صحت کے مسائل حل نہ کئے گئے تو تحریک چلائینگے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
کیڈٹ کالج پنجگورکے طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا دورہ
پی آر اے کی کارروائی،11ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کے دفاتر سیل ..
جعفر ایکسپریس کی بوگی میں ہاٹ ایکسل کی وجہ سے دھواں بھر گیا
برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ ،چیئرپرسن سارہ احمد سے ..
ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے‘ رانا سکندر حیات
مولانا ادریس چنیوٹی کے انتقال پر جے یو آئی( س) کا اظہار تعزیت
اتحادی حکومت کسانوںکامعاشی قتل عام بند کرے ‘ سنی علما کونسل
حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے‘ جے یو آئی
سودی نظام اور سودی قرضے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے‘ متحدہ علما کونسل
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند