اریگیشن انجینئرز نہروں پر جاری تعمیراتی کاموں کی از خود نگرانی کریں ‘ میاں یاور زمان

صوبائی وزیر آبپاشی کا لوئر باری دوآب کینال سسٹم پر جاری بھل صفائی پروگرام کا معائنہ کرنے کا عندیہ

جمعرات 7 جنوری 2016 21:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئر مین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ اریگیشن انجینئرز نہروں پر جاری تعمیراتی کاموں کی از خود نگرانی کریں تاکہ کام کی کوالٹی برقرار رہ سکے۔ انہوں نے لوئر باری دوآب کینال سسٹم پر جاری بھل صفائی پروگرام کا معائنہ کرنے کا عندیہ بھی دیا ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں لوئر باری دوآب کینال ایریا واٹر کے چیئر مین سردار ٹیپو عثمان خان کی سربراہی میں آنے والے کسان وفد سے ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ آبپاشی و پیڈا کے افسران بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے کسان وفد سے ملاقات کے دوران بتایا کہ محکمہ آبپاشی کے فیلڈ عملے کو بھل صفائی کے کاموں کی چیکنگ کے لئے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ افسران کو خصوصی طو رپور نہروں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہیں تاکہ کام کا معیار برقرار رہ سکے ۔ انہوں نے وفد کو آئندہ چند روز میں لوئر باری دوآب کینال پر جاری بھل صفائی کا جائزہ لینے کے لئے اپنے پروگرام سے بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین بھل صفائی کی بدولت ٹیلوں تک پانی کی ترسیل میں یقینی مدد ملے گی جس کے زرعی پیداوار پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں