کالعدم تحریک طالبا کی لاہور میں بھتہ وصولی

جمعرات 7 جنوری 2016 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) کالعدم تحریک طالبان نے لاہور سے بھتے کی وصولی شروع کر دی ہے جس کا انکشاف مقامی ٹرانسپورٹ محمد حسین کیا ہے جس کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقامی ٹرانسپورٹ محمد حسین کو نامعلوم شخص نے ٹیلی فون کر کے مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان کیلئے فنڈ کے نام پر لاکھوں روپے بھتہ مانگا اور دھمکی دی کہ اگر فنڈ نہ دیا گیا تو اس کے تمام نقصان کی ذمہ داری اسی پر عائد ہو گی اس نقصان میں دھماکے بھی شامل تھے۔ پولیس کے مطابق یہ کال ٹریس کی گئی جو طور خم سے کی گئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں