خالد عباس ڈار اپنی ذات میں فن کی یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں ‘ مدیحہ شاہ

جمعہ 8 جنوری 2016 12:11

خالد عباس ڈار اپنی ذات میں فن کی یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں ‘ مدیحہ شاہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء )اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ سینئر اداکار خالد عباس ڈار ایک ایسے اداکار ہیں جواپنی ذات میں فن کی یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں وہ ایک بڑے اداکار ہونے کے ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں جنہوں نے ٹی وی اور تھیٹر میں درجنوں اداکاروں کو متعارف کروایا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مدیحہ شاہ نے کہا کہ خالد عباس ڈار جیسے فنکار ہمارے ملک کااثاثہ اورفخر ہیں ۔

خالد عباس ڈار کی خدمات تقریباً 45سال سے جاری ہیں جو ایک منفرد ریکارڈ ہے ان کے ہمسفروں میں سے چند ایک کے سوا کنارا کشی اختیار کرچکے ہیں یا پھر دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ میں بحیثیت اداکار خالدعباس ڈار کی صلاحیتوں کی مداح ہوں اور میری خواہش ہے کہ وہ اپنے فن سے لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرتے رہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں