میرے اسٹیج ڈراموں کے ذریعے جدت آئی ہے، فیملی ڈرامے دیکھنے کو مل رہے ہیں ‘ قیصر ثناء اللہ

جمعہ 8 جنوری 2016 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) فلمساز مڈرامہ پروڈیوسر و تماثیل تھیٹر کے چےئرمین قیصر ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میرے اسٹیج ڈراموں کے ذریعے جدت آئی ہے ، ڈرامہ بینو ں کو دلکش ماحول میں اچھا اور فیملی اسٹیج ڈرامہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس کے ساتھ ڈرامہ بینوں کو بہترین سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں جو اور کسی تھیٹر میں نہیں ہیں ۔

” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قیصرثناء اللہ نے کہاکہ جب میں نے اسٹیج ڈراموں میں آنے کافیصلہ کیا تھا اسی وقت میری سوچ تھی کہ میں ڈرامہ آرٹسٹوں کے ساتھ ڈرامہ دیکھنے والوں کو بھی خوشگوار ماحول فراہم کروں گا او ایسے فیملی ڈرامے پیش کروں گا جو ہر شخص اپنی فیملی کے ہمراہ دیکھ سکتاہو ۔ خدا کاشکر ہے کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب رہا ہوں ۔ا نہوں نے کہاکہ یہ کریڈٹ مجھے جاتا ہے جس نے دوبارہ تماثیل تھیٹر کے ڈبل سیٹ کو بحال کیا جس کی وجہ سے ڈرامہ میں جان بن جاتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں