اداکارہ وینا ملک 11جنوری کو دبئی سے پاکستان آئیں گی

جمعہ 8 جنوری 2016 13:24

اداکارہ وینا ملک 11جنوری کو دبئی سے پاکستان آئیں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) اداکارہ وینا ملک 11جنوری کو دبئی سے پاکستان آئیں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ وینا ملک نجی ائیر لائنز کے ذریعے 11جنوری کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد پہنچیں گی ۔

(جاری ہے)

وینا ملک اسلام آباد میں اپنی آمد کے حوالے سے باقاعدہ ایک پریس کانفرنس بھی کریں گی ۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ پریس کانفرنس میں اپنی شوبز سرگرمیوں کے آئندہ کے لائحہ عمل سے میڈیا کو آگاہ کریں گی ۔ یاد رہے کہ اداکارہ وینا ملک اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان آئیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں