پنجابی طالبان کے بعد القاعدہ اور داعش بھی پنجاب میں آچکی ہے‘قمر الزمان کائرہ

جمعہ 8 جنوری 2016 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجابی طالبان کے بعد القاعدہ اور داعش بھی پنجاب میں آچکی ہے مگر (ن) لیگی وفاقی وزراء ملک میں داعش کی موجودگی سے ہی انکار ی ہے‘سمجھ نہیں آتی (ن) لیگ پنجاب میں دہشگردوں کے خلاف آپر یشن کیلئے کیوں تیا ر نہیں ؟ ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ جب ہم نے پنجاب میں پنجابی طالبان کی بات کی تو اس پر وزیر اعلی شہبا زشر یف اور انکے وزراء اسکو سازش قرار دیتے رہے ہیں مگر آج پنجابی طالبان اور القاعدہ کے بعد داعش بھی پنجاب میں آچکی ہے اور خود حکومت کہتی ہے کہ داعش کے 100لوگوں کو پکڑ ا ہے ان حالات میں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پنجاب میں بھی دہشت گردروں کے خلاف بڑے آپر یشن کی ضرورت ہے مگر (ن) لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف کسی بڑے آپر یشن کیلئے تیار نہیں ہے جسکی وجہ سے صوبے میں امن کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں