فنڈز کے اجراء میں تاخیر، قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی

جمعہ 8 جنوری 2016 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کی بھارت میں شیڈول ایشیا کپ کرکٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ، پی سی بی کی جانب سے بلائینڈ کونسل کو فنڈز کے اجرا میں تاخیر کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو دفتر خارجہ نے 17 جنوری سے بھارت میں شروع ہونے والے ٹی20 ایشیا کپ میں شرکت کی پہلے ہی اجازت دے رکھی ہے لیکن پی سی بی بلائینڈ کونسل کو فنڈز جاری کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔

صدر پی بی سی سی سلطان شاہ کے مطابق ایک طرف پاکستان کرکٹ بورڈ وزارت داخلہ سے این او سی کے اجرا کا مطالبہ کر رہا ہے تو دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی بھی اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہے۔واضح رہے کہ قومی بلائینڈ ٹیم ایشیا کپ میں فیورٹ ہے ، ٹیم کو 15 جنوری کو بھارت کیلئے روانہ ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں