معذور اور نادار افراد کے لیے خدمت کارڈ کے اجراء اور بلا سود قرضوں کی فراہمی پر وزیراعلیٰ کے شکر گزار ہیں،سید ہارون احمد سلطان
جمعہ 8 جنوری 2016 15:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر بیت المال پنجاب سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی جانب سے معذور اور نادار افراد کے لیے خدمت کارڈ کے اجراء اور بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے ان کا تہہ دل سے شکر گزارہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے اس اقدام سے جہاں معذور افراد کو اپنی کفالت آپ کرنے کا موقع ملاہے وہاں ان کا اپنی ذات پر اعتماد بھی بحال ہوا ہے اور وہ ملازمتوں پر انحصار کی بجائے خود اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکرکاروبار کی جانب مسائل ہوئے ہیں۔
اب انشاء الله کسی ماں کو اپنی معذوراولاد کے لیے موت کی دعا نہیں کرنی پڑے گی۔بلکہ ہاتھ ان کی کامیابی کے لیے اٹھیں گے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے معذور افراد کی بحالی کے لیے کام کرنے والی این جی او کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سید ہارون احمد سلطان نے وفد کوبتایا کہ اس حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر بھی اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہا ہے۔
نابینا افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری ہے۔ تصدیقی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے افراد کو خصوصی گرانٹس اور ملازمتوں کے علاوہ بلاسود قرض بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔ سرٹیفکیٹس کی بروقت فراہمی کے لیے DHQاور THQکی استعداد میں خصوصی اضافہ کیا گیاہے۔ ڈیٹا کو مستند بنانے کے لیے تصدیقی عمل کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیرنے کہا کہ 2015ء میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی بڑی کامیابی معذور افراد کے لیے سرکاری ونیم سرکاری اداروں میں مختص کوٹہ میں اضافہ ہے جس کے تحت گزشتہ سال ملکی تاریخ میں پہلی بار 1787نشستیں مشتہر کی گئی جن میں سے 892نشستوں پر معذور افراد پوری کامیابی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں باقی کی نشستوں پر بھرتیوں کا عمل جو بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر تعطل کا شکار ہوگیاتھا دوبارہ شروع کیا جارہاہے اس کے علاوہ گزشتہ برس پنجاب ویلفیئر ٹرسٹ برائے بحالی معذور اں کی گرانٹ میں6فیصد اضافہ کیا گیاہے جسے مستحق معذورافراد کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جارہاہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت