ایجوکیشن یونیورسٹی لوئر مال میں تعمیراتی کاموں میں سست روی سے طلباء پریشان

جمعہ 8 جنوری 2016 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لوئر مال لاہور میں ہوسٹل، کیفے ٹیریا، مسجد اور دوسرے تعمیراتی کاموں میں سست روی کی وجہ سے طلباء اور طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم پرنسپل ہاؤس کی تعمیر چند مہینوں میں مکمل ہو گئی ۔ طلباء و طالبا ت نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی میں تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ایجوکیشن لوئر مال لاہور میں گزشتہ 10 ماہ سے ہوسٹل ،کیفے ٹیریا ،مسجد اور دوسرے تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوا تھا تاہم یہ کام بہت سست روی کا شکار ہے ۔ اس کے برعکس پرنسپل کی رہائشگاہ کا تعمیراتی کام چند مہینوں میں ہی ہنگامی بنیادوں پر مکمل ہو گیا ہے ۔ہوسٹل،کیفے ٹیریا اور مسجد کی تعمیر کے کام میں سست روی کی وجہ سے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہاں سے گزرنا مشکل ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں