شادباغ ، کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جا ں بحق

جمعہ 8 جنوری 2016 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) شادباغ کے علاقے میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جا ں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق باٹا پور اعوان گاؤں کا رہائشی 30سالہ وسیم حیدر جوتوں کا کام کرتا تھا رات گئے گھر واپس اپنی موٹرسائیکل نمیر ایل ای کیو 39 سے واپس آرہا تھا کہ عقب سے آتی ہوئی کوسٹر نمبر ایل پی ٹی 1909 نے اسے ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

وسیم حیدر ٹکر لگنے سے کئی گز دور جاگرا۔ ڈرائیور موقع سے گاڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لوگوں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹر کا نمبر موجود ہے۔ ملزم بچ نہیں سکے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں