بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفد کی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات

جمعہ 8 جنوری 2016 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفد نے ساؤتھ ایشین گیمز کے سلسلہ میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجیو مہتہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے بغیر ایونٹ ادھورا رہتا ہے۔

اسی لئے بھارتی وفد خود دعوت دینے یہاں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی دستے کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ پاکستانی دستے کو خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے گوہاٹی لے جانے کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔پی او اے کے صدر عارف حسن نے کہا کہ پاکستان کا سیکیورٹی وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔ جس کے بعد حکومت سے دورے کی اجازت مانگی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں