اقتصادی رہداری کی مخالفت کرنیوالے منصوبے کی اہمیت سے آگاہ نہیں ‘ رانا بابر حسین

جمعہ 8 جنوری 2016 16:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ اقتصادی رہداری کی مخالفت کرنے والے اس منصوبے کی اہمیت سے آگاہ نہیں ہیں،خیبرپختوخواہ سے اس منصوبہ کی مخالفت پر پورے ملک کے عوام حیران ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے خیبرپختون خواہ کے سیاستدانوں کو اس منصوبے کے بارے آگاہ کیا ہے اور وہ اب اس منصوبے کی مخالفت نہ کریں ۔

(جاری ہے)

پاکستان مشکل دور سے گزر ہاہے اس لئے یہاں اقتصادی ترقی بہت ضروری ہے اس ترقی کے لئے وفاقی حکومت دن رات کام کررہی ہے ۔ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبوں پر کام ہور ہا ہے ۔توانائی کا بحران مسلم لیگ ن کو ورثے میں ملا ہے ۔اس بحران کا خاتمہ کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔مسلم لیگ ن تمام مسائل کا حل چاہتی ہے اور اس حوالے سے دن رات منصوبے بنائے جارہے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں