والڈ سٹی اتھارٹی نے کوتوالی چوک سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا
7غیرقانونی تعمیرات سیل ، مقدمے درج، ایکشن مزید تیزہوگا، ڈائریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب
جمعہ 8 جنوری 2016 18:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور میں آپریشن کر کے کوتوالی چوک سے تجاوزات کا خاتمہ اور6غیر قانونی تعمیرات سربمہر کر دیں۔اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی نے بتایا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اتھارٹی نے کارروائی تیز کر دی ہے اور اب روزانہ کی بنیادوں پر اندرون لاہور سے تجاوزات کا صفایا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سنجیدہ ایکشن لئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوتوالی چوک تاریخی اہمیت کا حامل ہے جہاں تجاوزات کی بھرمار نے اس کی خوبصورتی خراب کر رکھی تھی۔عام لوگوں کو تجاوزات کے باعث شدید مشکلات درپیش تھیں جبکہ ٹریفک جام معمول بن گیا تھا۔ اتھارٹی کے ڈاریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب اور ان کی ٹیم نے گزشتہ صبح تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور یہ علاقہ کلیئر کر دیا۔(جاری ہے)
جبکہ اتھارٹی کے ڈائریکٹر کنزرویشن نجم الثاقب نے غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے بتایا کہ اندرون دہلی دروازے اور کشمیری دروازے میں دو عمارتوں کو تین منزلیں تعمیر کرنے پر نوٹس دے کر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا ہے۔
جبکہ کشمیری دروازے میں تین پراپرٹیوں کے تہہ خانے ختم کر کے ان کو سیل کرکے مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں پراپرٹی نمبر F-2116کو تین منزلیں اور دو تہہ خانے بنانے کی وجہ سے نہ صرف سیل کیا گیا ہے بلکہ 9مقدمے بھی درج کروائے گئے ہیں۔ نجم الثاقب کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن اب نہیں رکے گا۔ کوتوالی چوک کو اس کی پرانی شکل میں بحال کر دیا گیاہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار