لاہور سے کراچی جانے والے طیارہ کے انجن میں فنی خرابی کے باعث گراؤنڈ کئے جانے پر مسافروں کا احتجاج

جمعہ 8 جنوری 2016 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور سے کراچی جانے والے طیارہ کے انجن میں فنی خرابی کے باعث گراؤنڈ کئے جانے پر صبح سے روانگی کے منظر مسافروں نے شدید ہنگامہ ارائی کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری متبادل بندوبست کا مطالبہ کیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ مظاہرین سے بات چیت میں مشغول منتقل افراد کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صبح لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہونے والا ایئر بلیو بس 321کے انجن میں خرابی ہونے کی وجہ سے گراؤنڈ کردیا گیا۔ صبح سے روانگی کے منظر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کسی تبادل طیارہ کا بندوبست بھی نہیں کیا گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مسافروں کو بتایا ہے کہ رات 8بجے تک متبادل طیارہ کے ذریعے مسافروں کی روانگی متوقع ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں