پی سی بی کی جانب سے بلائینڈ کونسل کو فنڈز کے اجرا میں تاخیر کا سامنا

بلائینڈ کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ایشیا کپ کرکٹ میں شرکت مشکوک

جمعہ 8 جنوری 2016 18:48

پی سی بی کی جانب سے بلائینڈ کونسل کو فنڈز کے اجرا میں تاخیر کا سامنا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو 15 جنوری کو بھارت کیلئے روانہ ہونا ہے لیکن پی سی بی بلائینڈ کونسل کو فنڈز جاری کرنے میں تاخیر کر رہا ہے قومی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کی بھارت میں شیڈول ایشیا کپ کرکٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ، پی سی بی کی جانب سے بلائینڈ کونسل کو فنڈز کے اجرا میں تاخیر کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائینڈ کرکٹ ٹیم کو دفتر خارجہ نے 17 جنوری سے بھارت میں شروع ہونے والے ٹی20 ایشیا کپ میں شرکت کی پہلے ہی اجازت دے رکھی ہے لیکن پی سی بی بلائینڈ کونسل کو فنڈز جاری کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔

صدر پی بی سی سی سلطان شاہ کیمطابق ایک طرف پاکستان کرکٹ بورڈ وزارت داخلہ سے این او سی کے اجرا کا مطالبہ کر رہا ہے تو دوسری جانب وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی بھی اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہے۔واضح رہے کہ قومی بلائینڈ ٹیم ایشیا کپ میں فیورٹ ہے ، ٹیم کو 15 جنوری کو بھارت کیلئے روانہ ہونا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں