پاکستان گنے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیابھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا

گزشتہ سال برازیل نے 734ملین ٹن ، بھارت نے 342ملین ٹن جبکہ پاکستان نے 55ملین ٹن گنا پیدا کیا‘ ماہرین

جمعہ 8 جنوری 2016 19:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان گنے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیابھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرکاشتکار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے گنے کی کاشت کی جانب توجہ مرکوز کریں اور منظور شدہ اقدام کاشت کی جائیں تو پاکستان بآسانی تیسرے نمبر پر آسکتاہے ۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتایاکہ گزشتہ سال برازیل نے 734ملین ٹن ، بھارت نے 342ملین ٹن جبکہ پاکستان نے 55ملین ٹن گنا پیدا کیا ۔

انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال پنجاب میں 18لاکھ 95ہزار 657ایکڑ رقبہ پر گنا کاشت کیا گیا جہاں سے 42اعشاریہ98ملین میٹرک ٹن گنے کی پیداوار حاصل ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قدرتی ماحول اور سازگار موسم کے باعث گنے کی فصل میں کم از کم دوگنااضافہ کیا جاسکتاہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ کاشتکار جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کریں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں