مسلمان ایک امت ہیں‘ اسلام میں فرقہ واریت اور پارٹی بازی کا کوئی تصور نہیں،مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری سے بیرونی قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں،قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے سے ہی فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے
امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی وفود سے گفتگو
جمعہ 8 جنوری 2016 19:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسلمان ایک امت ہیں‘ اسلام میں فرقہ واریت اور پارٹی بازی کا کوئی تصور نہیں۔مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری سے بیرونی قوتیں فائدہ اٹھا رہی ہیں ،قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے سے ہی فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے، 68سال گزر گئے ملک سے کرپشن، سود اور ناانصافی ختم نہیں ہوسکی۔
حکمرانوں سے لیکر عوام تک سب اپنی اصلاح کریں اور اﷲ کے احکامات کی نافرمانی ترک کر دیں۔اسی سے آسمانوں سے برکتیں اتریں گی اور مسلم معاشرے امن و سکون کا گہوارہ بنیں گے۔ وہ جامع مسجد القادسیہ میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر ہزاروں مردوخواتین نے ان کی امامت میں نماز جمعہ اداکی۔
جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ ہماری سیاست، معیشت و معاشرت سمیت ہر عمل کتاب و سنت کی تعلیمات کے مطابق ہونا چاہیے۔ جب اﷲ کی نافرمانیاں اور فحاشی وعریانی عام ہو جائے تو معاشرے اﷲ کی پکڑ کا شکار ہو جاتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ اغیار کو مسلط کر دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیائے کفر کی سازشوں کے خاتمہ کیلئے عالم اسلام کا متحد ہونا بہت ضروری ہے۔ مسلم حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے قدموں پر کھڑے ہوں اورکفار کے مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے ملکی و قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں۔جب تک مسلم حکمران اغیار کی ذہنی غلامی سے نہیں نکلیں گے ملکوں و معاشروں میں امن و سکون قائم نہیں ہو گا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بعض نام نہاد دانشور کہتے ہیں کہ آج کے حالات میں ہمیں خود کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا ہوگا‘ اس کے بغیر ہم دنیا میں ترقی نہیں کر سکتے۔ہمیں اپنی سوچ و فکر کو درست کرنا ہوگا۔ قرآن پاک میں مسلمانوں کو درپیش تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ اسلامی تعلیمات پر عمل کر نے سے ہی مسلمانوں کے مسئلے حل ہوں گے اور وہ دنیا میں عزت سے رہ سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی قوتوں نے میدانوں میں شکست پر اپنی پالیسی تبدیل کر لی ہے۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کا کلچر بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔تعلیمی اداروں میں فحاشی و عریانی کو پروان چڑھا یا جا رہا ہے۔مغرب اسے مسلمانوں کے خلاف جنگی ہتھیاروں کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین کو چاہیے کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں۔ نوجوان نسل کی تربیت کیلئے اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے بچانا انتہائی ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت