لاہور کے سیشن کورٹ میں وکلا ء نے پیشی پر آئے ہوئے تھانیدار کی دھلائی کر ڈالی، ہسپتال منتقل

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی ہارون جوئیہ موقع پر پہنچ گئے ، حملہ آور وکلا ء کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

جمعہ 8 جنوری 2016 20:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) لاہور کے سیشن کورٹ میں وکلا ء نے پیشی پر آئے ہوئے تھانیدار کی دھلائی کر ڈالی، مضروب تھانے دار کو طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ حملہ آور وکلا ء کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر سعید پیشی پر سیشن کورٹ آیا تو وکیل رائے عنصر نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس پر دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ تھانے دار کی ایسی دھلائی کی کہ اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی ہارون جوئیہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے بتایا کہ حملہ آور وکلا ء کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔مضروب سب انسپکٹر کو میو ہسپتال میں طبی امداد فراہم دی جا رہی ہے جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور وکلا ء کے خلاف اسلام پورہ تھانے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں