پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر قومی اتفاق رائے کے مطابق من و عن علمدرآمد کیا جائے‘لیاقت بلوچ
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کاتحفظ کیا جائے تمام تحفظات دورکیے جائیں ، حکومت کن مشکلات کا شکار ہے ، پارلیمنٹ اور قومی قیادت کو اعتماد میں لے ‘قائمقام امیرجماعت اسلامی
جمعہ 8 جنوری 2016 20:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) قائم مقام امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر قومی اتفاق رائے کے مطابق من و عن علمدرآمد کیا جائے ، وفاقی حکومت قومی ترقی کے لیے اہم ترین منصوبہ کو متنازعہ نہ بنائے ، جنرل ضیا الحق کے دور میں مارشل لاء اور وفاقی حکومت کے غیر سنجیدہ رویہ سے صوبوں کے تحفظات کو دور نہ کیا گیاجس کی وجہ سے کالا باغ ڈیم کا منصوبہ متنازعہ ہوگیا ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کے حقوق کاتحفظ کیا جائے اور تمام تحفظات دورکیے جائیں ، حکومت کن مشکلات کا شکار ہے ، اس پر پارلیمنٹ اور قومی قیادت کو اعتماد میں لے ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹیلی فون پر امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہاکہ چین ہمارا بااعتماد دوست ہمسایہ ملک ہے ۔(جاری ہے)
چین کی دوستی پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ گلگت بلتستان کے حوالہ سے تحفظات کے پہلو چوری چھپے منظر عام پر آ رہے ہیں ۔ وزیراعظم روایتی سولو فلائٹ کی بجائے ایسے حساس ترین مسئلہ پر مسئلہ کشمیر ، عالمی تناظر اور پارلیمنٹ اور قومی قیادت کو اعتماد میں لینے کا معاملہ نظر انداز نہ کرے ۔
انہوں نے کہاکہ پشاور میں جمعیت علمائے اسلام (ف )کی کامیاب اے پی سی کے بعد جماعت اسلامی نے پشاور گورنر ہاؤس کے باہر پاک چائنہ اقتصادی راہداری کو غیر متنازع رکھنے اور قومی قیادت کے اتفاق رائے کی روح کے مطابق عملدرآمد کے لیے کامیاب دھرنا دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف معاملات کو التواء میں ڈالنے کی بجائے بروقت اقدامات کریں ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس(کل) ہو گی
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
ایس آر او 350کو فی الفور ختم ہونا چاہیے ‘ لاہور ٹیکس بار کی زیر اہتمام سیمینار
خوبصورت مقامات کو ثقافتی و سیاحتی ڈپلومیسی کیلئے استعمال کرنا چاہیے ‘ سید مہدی شاہ
گندم کا کاشتکار رُل گیا ،حکومت کمیٹی کمیٹی کھیلنے میں لگی ہوئی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
خواتین اہلکار وںکی اکثریت نے مریم نواز کی یونیفارم والی تصویر بطور ڈی پی لگا لی
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس (کل)لاہور میں شروع ہو گی
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
لیسکو ریجن میں 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا