وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات
جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کیے گئے ہیں :شہبازشریف صحت کے شعبہ کی ترقی اور عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ریکارڈ بجٹ دیا ہے:وزیراعلیٰ
جمعہ 8 جنوری 2016 20:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے آج مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر تیزرفتاری سے عملدر آمد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شہری اوردیہی علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر کام کررہی ہے ۔ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کیے گئے ہیں جبکہ مختلف منصوبوں میں بھی جنوبی پنجاب کا کوٹہ زیادہ رکھا گیا ہے۔ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی اوران کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے اٹھ رہا ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ اڑھائی برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کاسفر پہلے سے بڑھ کر جاری رہے گا ۔
صحت کے شعبہ کی ترقی اور عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ریکارڈ بجٹ دیا ہے۔ حکومت عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی دستیابی، دیہی و بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ عام آدمی کا معیاری طبی سہولتوں پر پورا حق ہے اور یہ حق ہم نے مل کر لوٹانا ہے۔وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے نجف عباس سیال،ایم پی ایزرائے منصب علی خان ،ملک احمد یار ہنجرااور رامیش سنگھ اوڑہ شامل تھے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
ج*لیسکو صارفین پر 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کیس ہوشربا ہی: لیاقت بلوچ
ڈرگ فری پنجاب ،وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
کمشنر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ ری ویمپنگ پروگرام بارے اجلاس
عوا م کو ریلیف کی فراہمی وزیراعلی پنجاب کا مشن ہے، صوبائی وزیر معدنیات
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم