دیہی فراہمی آب سکیم کے تحت دیہات میں 1635غیر فعال واٹر پمپس کو بحال کیا جائے گا‘تنویر اسلم اعوان

موثر حکمت عملی اور بہترین تیاری کسی بھی منصوبے کی کامیابی کا لازمی جز و ہے‘صوبائی وزیرہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ مواصلات وتعمیرات

جمعہ 8 جنوری 2016 20:59

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء )صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہاکہ دیہی فراہمی آب سکیم کے تحت دیہات میں 1635غیر فعال واٹر پمپس کو بحال کیا جائے گا- ملک تنویر اسلم اعوان نے دیہی فراہمی آب سکیم کے تحت غیر فعال واٹر پمپس کی بحالی پروگرام کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیہی فراہمی آب سکیم کے تحت 6.

(جاری ہے)

6ملین روپے کی لاگت سے 1635غیر فعال واٹر پمپس کی بحالی کاپروگرام شروع کر رہی ہے، ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کئے جائیں جو اس بحالی پروگرام میں معاون ثابت ہوں-کسی بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے کی کامیابی کا انحصار حکمت عملی پر ہوتاہے-موثر حکمت عملی اور بہترین تیاری کسی بھی منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے-انہوں نے کہاکہ پانی کی چوری ایک اہم مسئلہ ہے او راس کی روک تھام کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے،کمیونٹی کی شرکت کے بغیر اس پروگرام کی کا میابی ممکن نہیں لہذا اس میں کمیونٹی بیس آرگنائزیشن کی شرکت کو لازمی بنایا جائے- اس ضمن میں سی بی اوز کی ذمہ داریوں کا تعین بھی محکمے کی ذمہ داری ہے او ردیہات میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، یونین کونسلزاور واٹر اینڈ سینی ٹیشن یوز رکمیٹی کے سا تھ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے معاہدہ کرے گا- منصوبے کی کامیابی کا انحصار اس بات میں ہے کہ اس کے مسائل کی نشاندہی سی بی اوز کریں-صوبائی وزیر نے کہاکہ کمپلینٹ مینجمنٹ کسی بھی منصوبے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے-لہذا شکایات کے ازالے کے لئے بہتر میکنزم کی ضرورت ہے -اجلاس کو بتایا گیا کہ بحالی کے اس پروگرام میں محکمہ شفافیت کے معیار کر برقرار رکھنے کے لئے تھرڈ پارٹی سروے بھی کرائے گا جونہ صرف ان وجوہات کی نشاندہی کریں گی جن بنا پر یہ وا ٹر پمپس غیر فعال ہوئے بلکہ محکمے کودیگر واٹر پمپس کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کرے گی-اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی کاشف پڈھیار،ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ، فنانس ڈیپارٹمنٹ ، سیکرٹری انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیلپمنٹ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب صاف پانی کمپنی،منیجنگ ڈائریکٹر واسا سمیت اعلی افسران نے شرکت کی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں