پاکستانی نوجوان کھلاڑی ملک کا سرمایہ ہیں، دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس کے میدان میں بھی پاکستان کا مستقبل روشن ہے،

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی باکسر محمد وسیم خان سے گفتگو

جمعہ 8 جنوری 2016 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں کھیل کے شعبے(باکسنگ) میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم خان نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑی ملک کا سرمایہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیگر شعبوں کی طرح سپورٹس کے میدان میں بھی پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔گورنر نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا اور ہر سطح پر کھیلوں کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں