لاہور،پنجاب اسپورٹس بورڈ نے صوبے میں کرکٹ اکیڈمیز بنانے کیلئے آئی سی سی صدر ظہیر عباس کی خدمات حاصل کر لیں

جمعہ 8 جنوری 2016 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) پنجاب اسپورٹس بورڈ نے صوبے میں کرکٹ اکیڈمیز بنانے کے لیے آئی سی سی کے صدرظہیر عباس کی خدمات حاصل کر لیں، کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہوں ظہیر عباس ، کرکٹ اکیڈمیز سے نا صرف قومی ٹیم کونیا ٹیلنٹ ملے گا بلکہ گلی محلے کی سطح تک کرکٹ گراونڈز آباد ہوں گے۔پنجاب اسپورٹس بورڈ نے صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مثبت قدم اٹھاتے ہوئے آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس سے باقاعدہ تعاون حاصل کر لیا۔

صوبائی وزیرکھیل رانامشہوداحمد نے کرکٹرظہیر عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کلبز کی بہتری کی جانب یہ ایک بڑا قدم ہے، ضرورت پڑنے پر نوجوان کھلاڑیوں کو اضافی فنڈز بھی جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

عالمی کرکٹ کونسل کے صدر ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے اپنی گفتگو میں توقع ظاہر کی کہ اکیڈمیز کا قیام پاکستان کرکٹ میں ایک نئی روح پھونکے گا، ان اکیڈمیز سے نا صرف نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گابلکہ مقامی سطح پر کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے۔

پنجاب اسپورٹس بورڈ سے معاہدے کی رو سے ظہیر عباس صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے خدمات فراہم کریں گے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں فریقین اس ایم او یو کے نتیجے میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر مطمئن نظر آئے۔بزمی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں