لاہور ، ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ،زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے والا خاوند ہی قاتل نکلا

آئی اے پولیس کی زیرحراست ملزم عثمان نے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا

جمعہ 8 جنوری 2016 21:54

لاہور ، ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ،زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے والا خاوند ہی قاتل نکلا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) لاہور میں ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرنے والا خاوند ہی قاتل نکلا۔ سی آئی اے پولیس کی زیرحراست ملزم عثمان نے اپنی حاملہ بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جب کہ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ آمنہ کو قتل کرنے میں اس کا ایک دوست بھی ملوث ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کوششیں تیز کردیں جب کہ عثمان کا کہنا ہے کہ اسے اپنی بیوی پر شک تھا اس لئے غیرت کے نام پر آمنہ کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جس کے مطابق گولی کار کے اندر سے چلائی گئی جس کے بعد پولیس نے ملزم کے اہلخانہ اور رشتہ داروں سے بیانات قلمبند کئے تو معلوم ہوا کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا معمول تھا اور بیوی سے تنگ آکر ملزم عثمان نے اسے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ29 دسمبرکو لاہور کے ڈیوس روڈ پر دو موٹرسائیکل سواروں نے مبینہ طور پر ڈکیتی کی کوشش کی تاہم عثمان کی جانب سے مزاحمت کرنے پر وہ آمنہ کے سر میں گولی مار کر فرارہوگئے تھے جب کہ آمنہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی تاہم ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد بچے کی جان بچا لی جو 14 گھنٹے زندہ رہنے کے بعد چل بسا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں