’وہ جو کہتے ہیں کہ میں مزاحیہ مواد چوری کرتا ہوں، وہ خود بھی یہی کرتے ہیں‘

اگر آپ مجھے ایک بھی دیسی مزاح کا ایسا پیج دکھا دیں جو کاپی نہیں کرتا تو میں اپنا فیس بک پیج ڈیلیٹ کر دوں گا۔ زید علی طاہر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 12:03

’وہ جو کہتے ہیں کہ میں مزاحیہ مواد چوری کرتا ہوں، وہ خود بھی یہی کرتے ہیں‘

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : انٹر نیٹ پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر سمیت حس مزاح کے ذریعے کم ہی عرصے میں مقبول ہو جانے والے پاکستانی نژاد کینیڈین نوجوان زید علی طاہر نے نجی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو مجھے کہتے ہیں کہ میں مزاحیہ مواد چوری کرتا ہوں یا کہیں سے نقل کرتا ہوں تو وہ خود بھی یہی کرتے ہیں۔زید علی طاہر کا کہنا تھا کہ میں اپنی روز مرہ کی زندگی میں کیے جانے والے مشاہدات کے بعد ویڈیو ز بناتا ہوں لیکن زیادہ تر میں آن لائن پڑے مواد ہی کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق ری میک کر لیتا ہوں۔

زید علی نے کہا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں بے شمار آئیڈیا زپہلے سے ہی موجود ہوتے ہیں تو کیس بھی قسم کی ایجادیت یا تخلیقات کی گنجائش نہیں رہتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی کا کام اُٹھانا ایک بات لیکن کسی کا کام نقل کرنے کے بعد اس کا نام بھی نہ لینا ایک بالکل الگ بات ہے۔ زید علی نے کہا کہ اکثر ویڈیوز میری ہی ویڈیوز اور انٹر نیٹ پر پڑے میرے مواد کی نقول ہوتی ہیں لیکن میں نے کبھی کسی پر الزام تراشی نہیں کی کیونکہ میرے خیال میں یہ ایک بچگانہ فعل ہے۔

زید علی طاہر نے کہا کہ اگر آج آپ مجھے کوئی ایسا پیج ڈھونڈ دیں جو دیسی مزاح کا اپنی ہی طرز تخلیق کا واحد پیج ہو اور کسی کی نقل نہ کرتا ہو تو میں اپنا پیج ڈیلیٹ کر دوں گا۔ زید علی نے انٹر ویو میں مزید کہا کہ میں حقیقی زندگی میں مزاحیہ انسان نہیں ہوں ، ویڈیو ز میں بھی اس لیے لگتا ہوں کیونکہ ویڈیوز اسکرپٹڈ ہوتی ہیں ، لیکن مجھے یہ لگتا ہے کہ میں اداکاری کر سکتا ہوں۔

زید علی نے حال ہی میں یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانا شروع کیے ہیں ، زید علی نے دوسروں کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تب ہی ممکن ہے جب آپ کے پاس کسی کام کو لے کر جذبہ ہو، اگر جذبہ ہو گا تو شہرت اور پیسہ خود آپ کے پاس چل کر آئے گا۔
زید علی 11سال کی عمر میں ہی کینیڈا شفٹ ہو گئے تھے جس کے بعد متعدد بار انہوں نے اپنی زمین پاکستان کا دورہ بھی کیا تاہم ان کے حالیہ دورے میں پاکستانی عوام کی جانب سے انہوں نے خوب پیار سمیٹا، کیونکہ وہ انٹر نیٹ پر کافی جانی مانی شخصیت بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں