لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 55 سنگل اوربائیس ڈویژن بنچز تشکیل دے دیے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 9 جنوری 2016 12:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 55 سنگل اوربائیس ڈویژن بنچز تشکیل دے دیے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے چودہ ڈویژن اورپینتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں ۔

عدالتی روسٹر کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور پانچ سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے گیارہ سنگل اورچار ڈویژن بنچ تشکیل دئیے گئے ہے۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اورچار سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نوتشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں