اداکارہ وماڈل عائشہ خان کی سالگرہ کی تقریب پر پولیس چھاپہ‘اداکارہ فرار‘ پو لیس نے 10افراد کو گر فتار اور بعدازں رہا کر دیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:31

اداکارہ وماڈل عائشہ خان کی سالگرہ کی تقریب پر پولیس چھاپہ‘اداکارہ فرار‘ پو لیس نے 10افراد کو گر فتار اور بعدازں رہا کر دیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) نامور اداکارہ وماڈل عائشہ خان کی سالگرہ کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ‘اداکارہ فرار جبکہ پو لیس نے 10افراد کو گر فتار اور بعدازں رہا کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماڈل عائشہ خان نے سالگرہ کی تقریب ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب رہائش گاہ پر کی جس میں فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ ماڈل عائشہ خان کی سالگرہ تقریب میں شراب و شباب کی محفل بھی سجائی گئی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارامگر عائشہ خان وہاں سے فرار ہوگئی اور پو لیس نے چند افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ لیکن ماڈل نے بااثر شخصیات کا فون کروا کے ان افراد کو ایک گھنٹہ بعد ہی تھانے سے چھڑوا لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں