مجھے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کرتی‘ ریشم

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:31

مجھے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کرتی‘ ریشم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) ماڈل و اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مجھے اداکاری کا جنون کی حد تک شوق ہے،ٹی وی پر کام سے کبھی انکار نہیں کرتی‘ میں نے تو اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ہی ٹی وی سے کیا ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میرے پاس پیار ،محبت اور عشق کے لئے وقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کامیابی ہمیشہ ایک طویل سفر طے کرنے کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور شوبزانڈسٹری تو ویسے بھی کانٹوں کی سیج کی طرح ہے جس پر پھونک پھونک کر قدم رکھنا پڑتا ہے۔

خود کو اس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں بہت کم وقت میں کامیابی حاصل کی ہیں۔میرا موجودہ مقام محنت اور جنون کا نتیجہ ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ معیاری کام کا سلسلہ میں اسی طرح مستقبل میں بھی جاری رکھوں گی اور میں محنت پر یقین رکھتی ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں