لاہور : وحدت کالونی کے ہاسٹل سے ایک طالبہ کیا لاش بر آمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جنوری 2016 13:40

لاہور : وحدت کالونی کے ہاسٹل سے ایک طالبہ کیا لاش بر آمد

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 09 جنوری 2016ء) : وحدت کالونی ہاسٹل سے ایک طالبہ کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہاسٹل سے ایک 30 سالہ طالبہ کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کی شناخت فرزانہ کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ فرزانہ حافظ آباد کی رہائشی تھی اور لاہور میں پنجاب یونیورسٹی سے ریاضی کے مضمون میں ایم ایس سی کر رہی تھی ۔ پولیس نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ ابتدائی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن طالبہ کی ہلاکت خود کشی کا واقعہ معلوم نہیں ہوتا۔ البتہ مزید معلومات تحقیقات کے بعد ہی حاصل ہوں گی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔ دوسری جانب ہاسٹل سے طالبہ کی لاش ملنے کے بعد ہاسٹل میں کافی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں