وفاقی حکومت نے بے گھر افراد کی بحالی منصوبوں کیلئے6ماہ میں59ارب روپے کا فنڈ جاری کیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں آپریشن ضرب عضب کے باعث عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور سیکورٹی منصوبوں کیلئے59ارب 8کروڑ 80لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے ذرائع کے مطابق یہ رقم 31دسمبر 2015تک جاری کی گئی۔ رواں مالی سال کیلئے بے گھر افراد کی بحالی اور سیکورٹی کے خصوصی پروگرام کیلئے مجموعی طور ایک سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں