پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کنکشن صارفین کی بایو میٹرک تصدیق کرنے کیلئے انٹرنیٹ کمپنیوں کو حکم جاری کر دیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پی ٹی اے نے آزاد کشمیر و گلگت وبلتستان سمیت ملک بھر میں انٹرنیٹ کنکشن صارفین کی بایو میٹرک تصدیق کرنے کیلئے انٹرنیٹ کمپنیوں کو حکم جاری کر دیا ‘ کمپنیوں کو یکم فروری تک تقریبا ایک کروڑ انٹرنیٹ صارفین کی تصدیق کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل سمز کی طرح انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرنیوالے صارفین کی بایو میٹرک تصدیق اور ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ، جس پر پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی بائیو میٹرک تصدیق کرنے کیلئے تمام کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

پی ٹی اے کے احکامات کے مطابق گھریلو ، تجارتی کمپنیوں میں استعمال ہونیوالے انٹرنیٹ کنکشن صارف کی بائیو میٹرک تصدیق اور ڈیٹا جمع کیا جائے اور یکم فروری کے بعد تصدیق نہ کئے جانیوالے انٹرنیٹ کنکشن بند کر دیئے جائیں۔ ملک میں تقریبا دس کے قریب کمپنیاں انٹرنیٹ سروس فراہم کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں