تحر یک انصاف نے انتخابی اصلاحات کا عمل سست ہونے پر انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین زید حامد کو خط لکھ دیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:12

تحر یک انصاف نے انتخابی اصلاحات کا عمل سست ہونے پر انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین زید حامد کو خط لکھ دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف نے انتخابی اصلاحات کا عمل سست ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین زید حامد کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کی طرف سے لکھے گئے خط میں انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین کو کہا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں تاخیر کی جارہی ہے،الیکشن کمیشن قوانین پر خود عمل نہیں کرواسکتا،2018 کے انتخابات کیلئے الیکٹرانک مشین کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا جس پر پی ٹی آئی کو سخت تشویش لاحق ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں