ریسکیو 1122 نے ڈویژن کی سطح پر اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز کے قیام کا آغاز کر دیا گیا
ہفتہ 9 جنوری 2016 16:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر ریسکیو1122 نے ڈویژن کی سطح پر اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز کے قیام کا آغاز کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ دانشمندانہ قدم ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کی استعدادِ کارکو بڑھائے گا۔
اس حوالے سے پہلے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی ڈویژنل ہیڈکواریٹر زمیں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز کے قیام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس کے لئے اخبارات میں اشتہارات دیئے جا چکے ہیں۔ہر ڈویژن کی ٹیمز 50 رکنی ریسکیورز پر مشتمل ہو گی۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار نیشنل ٹیسٹنگ سروس(NTS)کے ذریعے ایمرجنسی سروس کا حصہ بن سکیں گے۔(جاری ہے)
مزید براں ان ٹیمز کے لیے مخصوص مشینری آلات اور ایمرجنسی وہیکلز کے لیے بھی ٹینڈر کا اشتہار اخبار میں دیا جا چکا ہے تاکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمزکو تعیناتی اور تربیت کا مرحلہ ختم ہونے کے فوراََ بعد اپنے اپنے متعلقہ ڈویژ ن میں فعال بنایا جاسکے۔
ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 09ڈویثرنز بشمول لاہور،راولپنڈی، ملتان ، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، ڈی جی خان اوربہاولپور میں خصوصی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمز کے قیام کی منظوری دی ہوئی ہے۔پہلے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی میں ان ٹیمز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔مزید براں ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 پاکستان آرمی کے ساتھ مل کر ان خصوصی ٹیمز کے تر بیتی معیار کو یقینی بنائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ (USAR) کی خصوصی ٹیمز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ خصوصی تربیت کے حامل ریسکیورز خصوصی آپریشنز بشمول عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات قدرتی آفات اور پیچیدہ ایمرجنسیز میں اپنے فرائض بہترطور سرانجام دے سکیں۔ ہر ڈویژن میں 50 رکنی (USAR) ٹیمز کا قیام یقینا وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام الناس اور ایمرجنسی سروس کے لیے ایک تحفہ ہوگا۔ کیونکہ ان ٹیمز کی تشکیل سے ریسکیو 1122 کے آپریشن کی استعدادِ کار مزید بہتر ہوگی اور ریسکیو رز محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے پیشہ وارنہ کارکردگی موثر انداز میں پیش کر سکیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار