لاہور، 30سالہ جوان بندوق صاف کرتے اچانک گولی چل جانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) لبرٹی کے علاقے ہیر گاؤں میں 30سالہ جوان بندوق صاف کرتے اچانک گولی چل جانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔ طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لبرٹی کے علاقے ہیر گاؤں کارہائشی 30سالہ شاہد زبیر اپنے گھر کے صحن میں بیٹھ کر اپنی 30بور کی بندوق صاف کررہا تھا ۔ بندوق میں موجود گولی غلطی سے ٹریگر دب جانے کے باعث چل گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو قریبی ہسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت کو تشویشناک بتایا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں