لاہور،غیرقانونی تعمیرات کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر ڈی جی والڈ سٹی اور دیگر افسران کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دائر

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پر ڈی جی والڈ سٹی اور دیگر افسران کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارجوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اندرون شہر میں بلند و بالا غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے.پولیس اور والڈ سٹی افسران کی ملی بھگت سے غیرقانونی تعمیرات سے اندرون شہر کا تاریخی حسن تباہ ہو کر رہ گیا ہے،، اندرون شہر تاریخی قومی ورثہ ہے جسے محفوظ بنانے کے بجائے غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے،اندرون شہر کے باسیوں کو ٹریفک اور دیگر مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عدالت کے واضح احکامات کے باوجود اتھارٹی کے قوانین کے لئے عوامی تجاویز بھی طلب نہیں کی گئیں نہ ہی عوامی سماعت کی جا رہی ہے۔

عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر ڈی جی والڈ سٹی اور ذمہ دار افسروں کے خلاف موثر کاروائی کرنے کا حکم دیا جائے اوراندرون شہر کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی ذمہ داری ایل ڈی اے کے سپرد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں