پاک چائنہ اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے ،پاکستان کی تمام اکائیاں مستفیدہوں گی‘ شہبازشریف
محمد شہباز شریف نے گڈگورننس اور شفافیت کا وژن متعارف کرایا ہے اور وہ پنجاب کی تعمیر و ترقی کے معمار ہیں‘ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
ہفتہ 9 جنوری 2016 18:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دور آمریت میں محنت کش اور غریب قوم کے وسائل بے دردی سے لوٹے گئے، کرپشن سے قومی معیشت متاثر ہوئی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو ریلوے سمیت دیگر قومی ادارے دکھ بھری داستان کا خلاصہ بنے ہوئے تھے اور عام آدمی کی ٹرانسپورٹ ریلوے دم توڑ چکی تھی، وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور ان کی ٹیم نے ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے میں تاریخ ساز کام کیا ہے اور ان کی محنت، جدوجہد اور مسلسل کاوشوں کی بدولت گزشتہ اڑھائی سال میں ریلوے کے خسارے میں 10 ارب روپے کی کمی جبکہ ریلوے کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے، ڈیڑھ کروڑ مسافر جو ریلوے کے سفر کو خیرباد کہہ چکے تھے، دوبارہ ریلوے کے سسٹم میں آ چکے ہیں،چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور قومی منصوبہ ہے جس سے پاکستان کی تمام اکائیاں مستفیدہوں گی،سی پیک کے تحت 36 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں جوچین کی سرمایہ کاری ہے اوراس میں سے اڑھائی ارب ڈالر پنجاب میں توانائی کے منصوبوں پر جبکہ سندھ میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جا رہی ہے، بلوچستان کے علاقے گوادر اور خیبرپختونخوا میں بھی توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں، نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ میں پنجاب نے اپنے حصے سے سالانہ 11 ارب روپے دوسرے صوبوں کو دے کر یہ ایوارڈ منظور کرایااورپنجاب حکومت اس ضمن میں 55ارب روپے دیگر صوبوں کو دے چکی ہے، پرویز مشرف اپنی تمام طاقت اور آمریت کے باوجود نیشنل ایوارڈ کمیشن منظور نہ کرا سکا، یہ کارنامہ سیاستدانوں نے ہی سرانجام دیا اور پنجاب کی 55 ارب روپے کی قربانی رنگ لائی، پنجاب نے بڑا صوبہ ہوتے ہوئے یہ قربانی دے کر قومی یکجہتی کو مضبوط کیا، پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں مل کر اسے ترقی دینا ہے، پاکستان کی ترقی کے سفر کو ملک کی تمام اکائیوں کو غلط فہمیوں کو دور کرکے مل کر طے کرنا ہے،پنجاب نے جس طرح نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کی منظوری میں اپنے حصے کی قربانی دی، اسی طرح آئندہ بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مضبوطی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم نوازشریف کی قیاد ت میں پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی منزل سے ضرور ہمکنار کریں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، 24 گھنٹوں میں 5 ملزمان گرفتار کرلیا گیا،ترجمان
پنجاب بارکونسل کا ججز خط کے معاملے پر کمیشن کے اعلان کا خیرمقدم
فارما انڈسٹری کے معیار کی بہتری کیلئے ہمارے ماہرین ہر وقت تیار ہیں‘خواجہ عمران نذیر
وزیر تعلیم کا خفیہ ٹیم کی نشاندہی پر مزنگ امتحانی سنٹر پر چھاپہ، سنٹر سیل
وزیر بلدیات سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، ’’ستھرا پنجاب‘‘ میں تعاون کی پیشکش
ذیشان رفیق سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا
وزیر تعلیم کاامتحانی سنٹر پر چھاپہ،4پرائیویٹ انویجیلیٹرز،2سنٹر انچارج سمیت 8افرادگرفتار
غ*وزیر تعلیم کے سرکاری سکولوں اور امتحانی مراکز کے سرپرائز دوروں کا سلسلہ جاری
پنجاب پاپولیشن ویلفیئر اور فارمن کرسچن کالج یونیورسٹی لاہور کے اشتراک سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
pپنجاب بھر میں ٹریفک حادثات میں 536 افراد شدید زخمی ہو گئے
eناجائز منافع خوروں کو 5لاکھ 2ہزار روپے جرمانے عائد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا