ایشیا کپ بلائنڈٹی20ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

بلائینڈ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 17 جنوری سے بھارت میں شروع ہوگا

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:34

ایشیا کپ بلائنڈٹی20ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) ایشیا کپ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔کھلاڑی روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھلاڑیوں نے کوچ عبدالرزاق کی نگرانی میں فزیکل ٹریننگ میں بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپورپریکٹس کی۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کوئی ٹیم آسان نہیں،بھرپور محنت سے ہی تیاری ہوگی۔کوچ عبدالزاق نیکہا کہ حکومت اور پی سی بی کی سپورٹ ہو تو کارکردگی مزید بہتر ہوسکتی ہے۔بلائینڈ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 17 جنوری سے بھارت میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں