بلاول کی لاہورآمدسے تخت لاہور کادھڑن تختہ ہو گیا، اشرف بھٹی

سرکس کے شیر ہمارے قائداورمردمیدان بلاول بھٹو کاسامنا نہیں کرسکتے،پی پی رہنماء

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی لاہورآمدسے تخت لاہور کادھڑن تختہ ہو گیا۔ سرکس کے شیر قائدعوام ذوالفقار علی بھٹوشہید اوربینظیر بھٹوشہید کے وارث بلاول بھٹو زرداری کاسامنا نہیں کرسکتے ۔جیالے اپنے نوجوان قائدبلاول بھٹو زرداری کے اشارے پرسردھڑ کی بازی لگانے سے بھی بازنہیں آئیں گے۔

شہرلاہور کے زندہ ضمیر جیالے جاگ رہے ہیں،جعلی حکومت سے نجات کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔جس وقت لاہور جاگتا ہے توپھر حکمران طبقہ پناہ تلاش کرنے کیلئے بھاگتا ہے۔وہ نادرآبادمیں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان اورقائدعوام کی جماعت پیپلزپارٹی کاروشن مستقبل ہیں ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام کی وکالت ہماری قیادت کااعزازاورسرمایہ افتخار ہے۔ مزدوروں اورکسانوں کے دل آج بھی پیپلزپارٹی کی قیادت کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عنقریب پاکستان کی باگ ڈور ایک بارپھر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں میں ہوگی اورمزدوروں ،کسانوں کی خوشحالی کادورشروع ہوگا۔پیپلزپارٹی عام آدمی کیلئے پالیسیاں بنائے گی ،ہم اپنے ہم وطنوں کی محرومیوں کامداواکریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین آج بھی عوام کے زوربازواورووٹ کی طاقت پرانحصار کرتے ہیں۔اسلام آباد کی طرف کوئی شارٹ کٹ نہیں جاتا،پاکستان اناڑیوں کے تجربات کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں