بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کا کیس ، بیرون ملک فرار ہونے پر ملزم مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) عدالت نے بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے بیرون ملک فرار ہونے پر ملزم مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کر دیا۔گزشتہ روز لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ اکرم آزاد نے کیس کی سماعت کی۔تعمیل کنندہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مصطفی کانجو بیرون ملک فرار ہو چکا ہے اور جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل محمد زرغام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مصطفی کانجو کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔ملزم نے اسی کلاشنکوف سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طالبعلم زین جاں بحق ہوا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زین قتل کیس سے بریت کے بعد سے لے کر آج تک ملزم مصطفی کانجو اس مقدمے میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے حاضر نہیں ہواجس پر عدالت نے مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کر دیا۔عدالتی نوٹسز کی عدم تعمیل پر عدالت نے پہلے ہی مصطفٰی کانجو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں