ڈی سی او لاہور کی زیر صدارت لاہور پارکنگ کمپنی کے حوالے سے اہم اجلاس

ہفتہ 9 جنوری 2016 19:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی زیر صدارت لاہور پارکنگ کمپنی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم ڈی لاہور پارکنگ کمپنی، ای ڈی او(ایم ایس)،ای ڈی او (ورکس اینڈ سروسز) اور اس کے علا وہ دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم ڈی لاہور پارکنگ کمپنی نے ڈی سی او لاہور کو ضلعی انتظامیہ کے205پارکنگ اسٹینڈز کے حوالے سے بریفنگ دی اور لاہور پارکنگ کمپنی کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا جس پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ کمپنی کو درپیش مسائل کے ازالہ کے لیے متعلقہ افسران سے ملکر کام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں