حکمرانوں نے لاہور کوپیرس نہیں ڈبن پورہ بنادیا، پنجاب کے کسی شہر میں نکاسی آب اورفراہمی آب کانظام اپ گریڈ نہیں کیاگیا،سرفراز نیازی

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے لاہور کوپیرس بناتے بناتے ڈبن پورہ بنادیا۔اگرعوام کو حکمرانوں کی کارکردگی دیکھائی پڑتی تویہ شعبدہ بازی کاسہارانہ لے رہے ہوتے۔ میاں برادران کے بیانات پڑھ کر''اپنے منہ میاں مٹھو''کامحاورہ یادآجاتا ہے۔

نام نہاد خادم پنجاب نے شعبدہ بازی نہیں چھوڑی ، یہ مسلسل کئی برسوں سے جہاں جہاں بارش میں کھڑے ہوکرتصاویربنواتے ہیں وہاں ہرسال برسات کا پانی کھڑا ہوجاتا ہے۔پنجاب کاپیسہ صرف لاہورپرصرف کرنے کے باوجود شہرلاہور کی حالت زارقابل رحم ہے۔اورنج ٹرین منصوبہ شہریوں میں سانس کی مختلف بیماریاں پھیلانے کاسبب بن رہا ہے۔ وہ کارکنان کے اعزازمیں عشائیہ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا بارشوں کے پانی میں کھڑے ہونانہیں بلکہ شہریوں کیلئے وہاں دوبارہ پانی کھڑانہ ہونااہم ہے۔شہبازشریف سپرمین نہیں ہیں ،وہ ہرمتاثرہ مقام پرجاسکتے ہیں اورنہ ہرکام اپنے ہاتھوں سے کرسکتے ہیں لہٰذاء اپناون مین شوبنداورانتظامیہ پراعتمادکریں اورانہیں اختیار دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے دوچارشاہراہوں پر کئی سوارب روپے لگادیے ہیں لیکن اس کے باوجود گاڑیوں کی آمدورفت میں بہتری نہیں آئی، کئی شاہراہوں پرطلوع آفتاب سے شام تک ٹریفک جام رہتا ہے۔

ہرسال بارش سے جانی ومالی نقصانات ہونے کے باوجود شہبازشریف نے لاہورسمیت پنجاب کے کسی شہر میں نکاسی آب اورفراہمی آب کانظام اپ گریڈ نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اگربروقت منصوبوں کی تکمیل کرلی جاتی تو ہرسال سیلاب سے پنجاب میں کسانوں کی محنت برباد نہ ہوتی۔ 2015ء میں طوفانی بارشوں سے ہونیوالی اموات اورنقصانات کے پیچھے حکمرانوں کی نااہل کارفرماہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران منتظم نہیں بلکہ منتقم مزاج ہیں ،ان کی بدانتظامی اورنااہلی نے لاہورکے تاریخی حسن اورکلچر کاستیاناس کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں