کسی صوبے میں گور نر راج لگانے کی بجائے سب کے مینڈ یٹ کا احترام کر رہے ہیں ‘ موجودہ دور حکومت میں صوبوں کو زیادہ خودمختاری ملی ہے ‘ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو نے خود بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں گور نر راج لگایا ، ہم جمہو ریت اور عوامی مینڈ یٹ پر یقین رکھتے ہیں ‘آصف زرداری کی مثبت باتوں سے ہمیں خوشی ہوتی ہے ‘سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کے تحفظات کی دور کر نے کیلئے وزیر اعظم نوازشر یف نے وفاقی وزیر داخلہ کو ذمہ داری سونپی ہے ‘ اقتصادی رہداری منصوبے بارے تحفظات دور کر یں گے

وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پرو یز رشید کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 جنوری 2016 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پرو یز رشید نے کہا ہے کہ کسی صوبے میں گور نر راج لگانے کی بجائے سب کے مینڈ یٹ کا احترام کر رہے ہیں ‘موجودہ دور حکومت میں صوبوں کو زیادہ خودمختاری ملی ہے ‘ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں خود بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں گور نر راج لگایا اور جمہو ری حکومت کو ختم کیا مگر ہم جمہو ریت اور عوامی مینڈ یٹ پر یقین رکھتے ہیں ‘آصف زرداری کی مثبت باتوں سے ہمیں خوشی ہوتی ہے ‘سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کے تحفظات کی دور کر نے کیلئے وزیر اعظم نوازشر یف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ذمہ داری سونپی ہے ‘پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے کے حوالے سے تحفظات دور کر یں گے ‘وزیر اعلی خیبر پختونخواہ چاہتے ہیں کہ فائبر آپٹیکل کی لائن انکے گھر اکوڑہ خٹک کے قر یب سے گزرے مگر انکو فکر مند نہیں ہو نا چاہیے لائن جہاں سے بھی گزرے گی انکو ’’انٹر نیٹ ‘‘کی سہو لت ملتی رہیگی ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کے روز این سی اے میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے وفاقی وزیر اطلاعات ونشر یات سینیٹر پرو یز رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنکے بعد ملک میں جمہو ری روایت کو پروان چڑھا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مر تبہ تمام صوبوں میں مختلف جماعتوں کی حکومتیں ہیں مگر وفاق نے کسی صوبے پر حملہ آوار ہونے کی کوشش نہیں حالانکہ میں ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو نے مفتی محمود کی خیبر پختونخواہ حکومت اور عطاء اﷲ مینگل کی بلو چستان میں حکومت کو ختم کر کے وہاں گور نر راج لگادیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے ہیں کہ ہم سے غلطیاں نہیں ہوئیں لیکن ہم نے غلطیوں سے سبق حاصل کیا ہے اورآج پنجاب میں (ن) لیگ ‘سندھ میں پیپلزپارٹی ‘کے پی کے میں تحر یک انصاف اور بلو چستان میں اتحادی جماعتوں کے حکومتیں مکمل آزادی کے ساتھ کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک سند ھ حکومت کا تعلق ہے تو وہاں کے کپتان وزیر اعلی سید قائم علی شاہ ہیں جن کی وزیر اعظم نوازشر یف سے وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی موجودگی میں ملاقات ہو ئی جس میں ان کے جو بھی تحفظات تھے ان پر بات کی گئی ہے اور وزیر وزیر اعظم نوازشر یف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ذمہ داری سونپی ہے اور ان کے جوبھی جائزتحفظات ہو ں گے انکو دور کیا جا ئیگا اور آصف علی زرداری نے بھٹو شہید کی بر سی پر جو بیان دیا وہ بہت اچھا ہے اور وہ جب بھی کوئی مثبت بات کرتے ہیں تو ہمیں اس پر خوشی ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے کے حوالے سے تحفظات دور کر یں گے ‘وزیر اعلی خیبر پختونخواہ چاہتے ہیں کہ فائبر آپٹیکل کی لائن انکے گھر اکوڑہ خٹک کے قر یب سے گزرے مگر انکو فکر مند نہیں ہو نا چاہیے لائن جہاں سے بھی گزرے گی انکو ’’انٹر نیٹ ‘‘کی سہو لت ملتی رہیگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں